پتور 7؍نومبر (ایس او نیوز)اپن انگڈی کے قریب ایک دردناک حادثے میں دوبھائی بہن ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ اکشیتا (۲۵ سال) اور ا س کا بھائی شیوانند (۱۹سال) کسی تقریب میں شرکت کے لئے موٹر بائک پر کہیں جارہے تھے۔ اچانک ایک کار بڑی تیز رفتاری سے ان کی بائک کے ساتھ ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بائک اور کار دونوں سڑک سے پھسل کر دور جاگرے۔
اکشیتا اور شیوانند کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کار میں سوار لوگوں کو چوٹیں آئیں جس کے علاج کے لئے انہیں اسپتال میں منتقل کیا گیا۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔